گوجرخان شادی کی تقریبات میں آتش بازی معمو ل بن گئی
گوجرخان(نامہ نگار) گوجرخان شہر اور گرد ونواح میں شادی بیاہ کی تقریبات میں مسلسل کئی کئی گھنٹوں آتش بازی سے لوگوں کا رات کا سکون تباہ ہو کر رہ گیا آئے روز رات کو ہونے والی شادی بیاہ کی تقریبات پر دیدہ دلیری کے ساتھ ہوائی فائرنگ اورآتش بازی کی جاتی ہے گھروں میں موجود ضعیف العمر افرادبالخصوص مریض سخت ذہنی اذیت سے دوچار ہیںشہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ آتش بازی کا سلسلہ بند کرائے۔