پاکستان پوسٹ آفس کو ازسر نو بحال کیا جائے، عوامی حلقے
مٹھیال( نامہ نگار) پاکستان پوسٹ آفس کو ازسر نو بحال کیا جائے ڈاک کے نظام میں جدت لائی جائے۔سٹاف کے قلت کو فوری دور کیا جائے۔ ڈاکخانوں میں نادرا کے شناختی کارڈ کے کائونٹر کھولے جائیں۔سیونگ بنک کے منافع میں اضافہ کیا جائے۔اور بنک کی طرز پر چیک جاری کئے جائیں ڈاک کے لفافے کو خوبصورت بنایا جائے۔ڈاک کی ڈلیوری فوری کی جائے۔رجسٹرڈ ۔ پارسل کے نظام کو بھی نئے انداز میں پیش کیا جائے سٹاف کی محکمہ میں شدید قلت پائی جاتی ہے ۔