چیف آفیسر کھیوڑہ ان ایکشن،غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن
کھیوڑہ (نامہ نگار) میونسپل کمیٹی کھیوڑہ میں چند ماہ قبل بطور چیف آفیسر چارج سنبھالنے والے ملک عامر تنویر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب اس ادارے کے تمام افراد کو کام کر نا پڑے گا، میرا کام حکومتی احکامات کی ہر صورت تعمیل کروانا ہے اور اس میں کسی کو بھی رعا ئت نہیں دی جائے گی،چارج سنبھالنے کے بعدمیرے علم میں آنے والی سب سے زیادہ شکایات شہر کی ناقص صفائی اور پینے کے پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کی ہیں اس ضمن میں سینٹری ورکروں سے بڑے نالوں کی صفائی مکمل کروانے کے بعد ان کی دو ٹیمیں بنا کر انہیں روزانہ کی بنیاد پر ایک وارڈ کی مکمل صفائی کا ٹاسک دے رکھا ہے اور ان کے کام میںسیاسی و بیرونی مداخلت پر سختی سے پابندی لگا رکھی ہے جبکہ شہریوں کو پینے کے پانی کی منصفانہ تقسیم کے لئے شیڈول فائنل کر کے آویزاں کر دیا جائے گا ۔