ہم آپ کے نوکر نہیں جائو! خودجاکر آر اوآفس سے بل ٹھیک کراؤ
کھوڑ(نامہ نگار) کھوڑ کے نواحی گائوں ملہوالہ کے معروف سیاسی وسماجی شخصیت عمران توصیف نے ہمارے نمائندہ کو بتایا ہے کہ مجھے آئیسکو سب ڈویژن کھوڑ سے فون آیا کہ آپ کا ماہ ستمبر کا بل ماہ اگست کے بل میں بقایالگ کر آگیا جو کہ میں نے وقت مقرر پر جمع کرادیاتھا آپ کا اگست کا بل بقایاہے جوکہ میں نے وقت مقررہ پر جمع کرادیاتھا میں اگست اور ستمبرکے جمع شدہ بل لے کر دفتر حاضرہو ادونوں بل دیکھانے کے بعد ریکوری پر موجود ایل ایس باقر شاہ نے کہا کہ آپ کو یہ بل پنڈیگھیب آر اوآفس سے ٹھیک کرانا ہوگا عمران کا کہنا ہے کہ میرا صرف اتنا کہنا تھا کہ آپ نے بلایاہے تو ٹھیک کرنا یا کرانا بھی آپ کی ذمہ داری ہے موصوف سیخ پا ہوگئے اور طوفان بد تمیزی برپاکردی موصوف نے وہ باتین بھی کہہ دیں جو لکھنے اور پڑھنے میں آتیں جس کی شاہید وہاں پر موجود سٹاف بھی گواہی دے دے میرا چیف ایگزیکٹیوآئیسکو سے اصلاح احوال کا مطالبہ ہے یاد رہے کہ موصوف کافی عرصہ سے یہاں تعینات ہے جو کرپشن سے پاک نئے پاکستان کو قبول نہیں ۔