عوام نے ضمنی الیکشن میں لیگی قیادت پر بھر پور اعتماد کیا ، تنویر حسین
کو ٹلی ستیاں ( نامہ نگار) ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے کامیاب ہونیوالے امیدواروں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کی اتھا گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ،تبدیلی کے دعویداروں کو دوماہ بعد ہی عوام میں اپنی مقبولیت کا اندازہ ہوگیا ہے ابھی توابتدا ہے آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے رہنما ء حا جی تنویر حسین ستی نے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آج بھی ملک کی بڑی سیاسی جماعت ہے اورضمنی الیکشن میں ثابت ہوگیا کہ ن لیگ کوجتنا دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش کی جائے گی وہ زیادہ ابھرکر سامنے آئیگی۔