وزیر اعظم عمران خان سے گزارش
مکرمی!پاکستان ایسا ملک ہے جہاں بے پناہ مسائل دن بدن جنم لے رہے ہیں۔ان کے حل کے لیے حکومت کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا ۔ہمارے ہاں اگر سرکاری ہسپتال کی بات کی جائے تو ان کی صورتحال تسلی بخش نہیں ۔علاج معالجے کی سہولیات بھی نہ ہونے کے برابر ہیں۔سرکاری ہسپتال جہاں تمام غریب افراد اپنے علاج کے لیے جاتے ہیں۔کچھ بیمار ایسے بھی ہیں جنہیں علاج نہ ہونے کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے۔ہمارے ہاں جہاں شعبہ صحت کو مثالی بنانے کے لیے حکومتی اقدام کی ضرورت ہے وہیں تعلیم جوہر معاشرے کی ترقی کا زینہ سمجھا جاتا ہے اسے بھی مثالی بنانا ضروری ہے ہمارے ہاں تعلیمی سطح کو برابری کا درجہ دینا انتہائی ضروری ہے۔جب تعلیمی ادارے برابری کی سطح پر تعلیم دے گے تو سب معیاری تعلیم حاصل کرپائے گے ۔ہمارے ہاں تعلیم کو امیری اور غریبی کے درجوں میں تقسیم کرکے تعلیم کے اصل مقصد کو ختم کرکے رکھ دیا ہے۔اگر پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں اونچے درجے کی تعلیم دی جارہی ہے تو حکومت کو چاہیے کہ موجود سرکاری تعلیمی اداروں کے معیار کو بہتر بنائے۔تاکہ لوگوں میں سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں دی جانے والی تعلیم کو درجوں میں تقسیم کرنے پر مجبور نہ ہوں جب سرکاری سکولوں میں بھی تعلیم کا معیار بہتر بنا دیا جائے گا تو ان اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کا مستقبل بھی روشن ہوگا۔جو ملکی ترقی کا اہم زینہ ہے اس طڑح حکومت صحت کے ساتھ ساتھ تعلیم کو بھی مثالی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
(ریحانہ عطاء اسلام آباد)