لیڈی ہیلتھ ورکروں کے معاوضہ کا معاملہ
مکرمی!اٹک کی لیڈی ہیلتھ ورکروں سے ان کی بنیادی کام کے علاوہ اضافی ڈیوٹیاں بھی لی جاتی ہیں اور ان میں سے ایک عاشور کے ابتدائی دس دن کی ڈیوٹی بھی ہے ۔ ہیلتھ ورکروں کو مقامی پولیس کے توسط سے امام بارگاہوں اور اعزاداری و مجالس کی سکیورٹی پر لگادیا جاتا ہے اور نودس دن کی سخت ڈیوتی کے بعد انہیں کسی قسم کا معاوضہ بھی نہیں دیا جاتا اور یہ مظلوم خواتین اپنی محدود تنخواہ میں سے سفر خرچ ادا کرکے ڈیوٹی پر مجبور ہوتی ہیں اسی طرح رجسٹریشن اور بنیادی صحت و خاندانی منصوبہ بندی کا کام لینے کے علاوہ گھوم کر حفاظتی ٹیکے لگوانے ڈینگی کے خاتمے ، خسرہ مہم یرقان اور ٹی بی کے مریضوں کو بی ایچ یو بھجوانے اور اپنے ڈیوٹی کے مقامات سے بہت دور دوسری یونین کونسلوں میں بھیج کر بھی کام لیا جاتا ہے نیز انہیں ڈی ایچ او آفس اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے قریبی مراکز میں آئے روز کے سیمیناروں میں حاضری دینے پر مجبور کیا جاتا ہپے۔ متعلقہ حکام سے گزارش ہے کہ وہ لیڈی ہیلتھ ورکروں سے ان کی بنیادی کام لیں اور دیگر شعبوں کا کام ان کے اہل کاروں سے لیا جائے۔نیز محرم میں دی جانے والی ڈیوٹی کا معاوضہ بھی دیا جائے۔
(ارشاد علی ،اٹک 0300-5607303)