ایک تصویر۔۔۔۔ایک کہانی
راولپنڈی چاندنی چوک میں ایک مزدور کام کے انتظار میں پریشان حال بیٹھا ہے‘ آج کل ملکی صورتحال کے پیش نظر مہنگائی میں کافی اضافہ ہو چکا ہے اور ہر چھوٹا بڑا کاروباری شخص پریشان ہے۔ بجلی گیس کے بل آسمان سے باتیں کر رہے ہیں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں عام آدمی کی دسترس سے باہر ہو چکی ہیں۔ ایسے میں چھوٹا طبقہ زیادہ متاثر ہوا ہے کیونکہ چولہے جلنے کا انحصار روزانہ کی مزدوری پر ہوتا ہے ‘ ان کے پاس بینک بیلنس یا کوئی ایسی رقم نہیں ہوتی جس سے وہ کچھ دن کام نہ ہونے کے باعث گزارا کر سکے۔ (رپورٹ و تصویر : سجاد حیدر)