راجہ بازار میں واقع کوٹ گلی کی عمارت کے چوتھے فلور میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راجہ بازار میں واقع کوٹ گلی کی عمارت کے چوتھے فلور میں اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ لگنے سے عمارت میں داخل ہونے والے دروازوں تک رسائی مشکل ہوگئی فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں کو شدید مشکلات درپیش رہیں عمارت میں آتشزدگی کی جگہ اندر موجود سامان جلنے سے چھوٹے چھوٹے دھماکے بھی سنائی دیتے رہے ایس پی راول عاصم جسرا بھی پولیس نفری سمیت وہاں موجود تھے تھانہ گنجمنڈی ، تھانہ سٹی کی ٹیمیں بھی وہاں پہنچ گئیں آگ نے عمارت میں ذخیرہ کئے گئے شاپروں ، ڈائپرز ،کھانے پینے کی اشیاء کو لپیٹ میں لے لیا فائر بریگیڈ نے ڈیڑھ گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ بجھا دی جس کے بعد کولنگ کا عمل شروع کیا گیا دھوئیں سے راجہ بازار میں سانس لینا بھی مشکل ہوگیا تھا ۔