گھر سے آٹھ ہزار روپے ، طلائی زیورات اور قیمتی اشیاء چوری کر لی گئیں
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی ، طلائی زیورات ، گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے تھانہ صدر بیرونی کوحبیب نے بتایا کہ چار دن سے میرے والد علالت کے باعث بینظیر بھٹو ہسپتال میں زیر علاج تھے اس دوران دھمیال میں میرے گھر کے تالے توڑ کرآٹھ ہزار روپے کی نقدی ، طلائی زیورات ، ایل سی ڈی سام سنگ ، ٹیبلیٹ سام سنگ ، ڈی وی ڈی چوری کر لئے گئے تھانہ مورگاہ کو کامران شفیق نے بتایا کہ سواں پل کے قریب دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو مجھ سے گن پوائنٹ پر میرا 125 موٹر سائیکل نمبرJMC - 5858 ، موبائل فون اور کارڈز چھین کر فرارہوگئے تھانہ صدر بیرونی کو سید اسامہ احمد نے بتایا کہ گلشن آباد میں میری GLI کرولا کار نمبرAAH - 151 چوری ہوگئی تھانہ ویسٹریج کو محمد انور نے بتایا کہ ویسٹریج 1 میں میری کرولا کارنمبر AJB - 595 چوری ہوگئی تھانہ صدر بیرونی کو راشد رخسار نے بتایا کہ ہل ویو اڈیالہ سے میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیا۔