فواد حسین سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات، متعدد امور پر تباد لہ خیال
اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے آذربائیجان کے سفیر نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی جس میں سرکاری ٹیلی ویژن کے مابین باقاعدہ تعاون، پاکستان کو توانائی کے شعبہ میں 100 ملین ڈالر کریڈٹ پر دینے، پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ میڈیا اور انفارمیشن کے شعبوں کے ساتھ ساتھ سیاحت کے شعبہ میں کام کرنے کا خواہاں ہے، اس موقع پر آذربائیجان کے سفیر نے کہا کہ آذربائیجان پاکستان کو توانائی کے شعبہ میں سو ملین ڈالر کریڈٹ دینے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ میڈیا اور انفارمیشن کے شعبوں میں تعاون پر زور دیا۔