دو بھائیوں سمیت تین بچے ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق
اسلام آباد (وقائع نگار) تھانہ شمس کالونی کی حدود میں تین بچے ٹرین کی زد میں آ کر ہلاک ہوگئے جن میں شعیب اور شہزاد سگے بھائی جبکہ امجد ان کا محلے دار تھا‘ شامل تھے۔ وقوعہ کے بعد لوگ موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو ٹیموں نے بچوں کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے پمس پہنچایا تاہم تینوں بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔