سندھ حکومت کا کسی تحریری امتحان کے بغیر ڈیڑھ ہزا ر سے زائد ڈاکٹر بھرتی کرنیکا فیصلہ
کراچی (آئی این پی) سندھ حکومت نے ڈاکٹروں کی قلت کے پیش نظر تحریری امتحان کے بغیر صرف انٹرویو کی بنیاد پر ڈاکٹرز بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت بچا کر اور عوام الناس کو فوری ریلیف دینا چاہتے ہیں، سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے امتحان لینا طویل عمل ہے، ڈاکٹروں کی بھرتی کے لیے سندھ کابینہ منظوری دے چکی ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ڈاکٹرز کی بھرتی فوری طور پر شروع کی جائے گی، ابتدائی طور پر ڈاکٹروں کو کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی کیا جائے گا، انہیں بعد میں سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرنا ہوگا۔