کلین اینڈ گرین پاکستان مہم: اداکارہ ماہ نور نے پودا لگایا اور سڑک پر جھاڑو د یا
لاہور (کلچرل رپورٹر) نامور اداکارہ ماہ نور بھی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا حصہ بن گئیں۔ انہوں نے بحریہ ٹائون میں اپنے گھر کے باہر پودا لگایا اور سڑک پر جھاڑو بھی دیا۔ ماہ نور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں درخت اور جنگلات تیزی سے ختم ہورہے ہیں جس سے فضائی آلودگی سمیت بہت سے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ ہمیں اپنے بہتر مستقبل کیلئے اس مہم میں حصہ لینے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ کام صر ف حکومت کا نہیں ہے بلکہ ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔