بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے‘ کشمیر کمیٹی کو متحرک کیا جائے‘ زردار ی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وزارت خارجہ کے ساتھ حکومت پارلیمنٹ میں کشمیر کمیٹی کو متحرک کرے تاکہ مظلوم کشمیریوں کے لئے اثرانگیز آواز بلند کی جائے۔ سابق صدر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت اپنے ناجائز قبضے کو برقرار رکھنے کے لئے ریاستی دہشتگردی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منصف بھارت کو انصاف کے کٹہڑے میں لائیں۔