قومی ویمنز فٹبال چیمپئن شپ: ماریہ اور شمائلہ کی ہیٹ ٹرک
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )قومی ویمنز فٹبال چیمپئن شپ میں رائل ا یگلز نے اسلام آباد کو چار صفر سے اور پنجاب نے ینگ رائزنگ سٹار کو چار صفر سے ہرا دیا۔ ماریہ اور شمائلہ نے شاندار ہیٹ ٹرکس کی۔لاہورکالج فارویمن یونیورسٹی میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں رائل ایگلز کی طرف سے ماریہ خان نے آٹھویں اور 26 ویں منٹ میں گول کیا۔وقفے سے قبل شاہدہ نے گول کرکے ٹیم کا سکور تین صفر کیا۔ انجری ٹائم میں ماریہ خان اپنا تیسرا گول کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔مہمان خصوصی نصراللہ وڑائچ نے کامیاب ٹیم کو مبارکباد دی۔ پنجاب کی جانب سے لیلیٰ خوشبو نے چوتھے منٹ میں ٹیم کا پہلا گول کیا۔ شمائلہ احمد نے دو منٹ بعد ہی سکور 0-2 کر دیا۔دوسرے ہاف میں بھی پنجاب کی ٹیم نے اپنا دبائو برقرار رکھا اور شمائلہ نے تیسرا گول کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل۔کھیل کے آخری لمحات میں ردا نے گول کرکے ٹیم کو 4-0 کی فتح دلوائی۔