احمد شہزاد نے ایک بار پھر پی سی بی قوانین کی دھجیاں اڑا دیں
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )ڈوپ ٹیسٹ میں معطل کرکٹر احمد شہزاد کو کلب میچ کھیلنے پر پی سی بی نے شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔اوپنر کو پچیس اکتوبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو آنے پر احمد شہزاد کو چار ماہ کے لئے کرکٹ سرگرمیوں سے معطل کیا ہوا ہے۔