شیشہ آرٹ ورک کی پاکستان میں پہلی بار نمائش قابل تعریف ہے:عطا ء محمد خان
لاہور(کلچرل رپورٹر)ماڈرن سٹینڈآرٹ ورک کی روایت ہمارے ہاں نئی ہے،شیشہ صرف دیکھنے کیلئے ہی نہیں جذبات کے اظہار کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتاہے،اس آرٹ ورک کی پاکستان میں پہلی بار نمائش قابل تعریف ہے ۔ان خیالات کا اظہارسابق ایگزیکٹرڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل کیپٹن(ر)عطاء محمدخان نے نمائش کی اختتامی تقریب میںکیا۔