ڈی جی نیب اور نج ٹرین منصوبے سے متعلق رپورٹ جمع کرائیں: عدالت عظمیٰ
اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے سے متعلق عبوری حکم جاری کرتے ہوئے ڈی جی نیب کو معاملے سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ جمعہ کو سپریم کورٹ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے سے متعلق عبوری حکم نامہ جاری کردیا۔ عبوری حکم میں کہا گیا کہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے کمیٹی کی تجویز منظور کرلی ہے۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ تین روز میں معاملات طے کریں۔ ایل ڈی اے اور نیسپاک ٹھیکیداروں کو عدم ادائیگی کا معاملہ دیکھیں۔ ڈی جی نیب معاملے سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائیں۔ ٹھیکیداروں نے نیب کی جانب سے ہراساں کئے جانے کی شکایت کی ہے۔