پاکستان پوسٹ میں مزید بہتری کیلئے انقلابی اقدامات کئے جا رہے ہیں: عظمیٰ شوکت
خانیوال (نمائندہ نوائے وقت)گزشتہ روز ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پوسٹل سروسز ملتان عظمیٰ شوکت نے جنرل پوسٹ آفس خانیوال کا اچانک دورہ کیا۔ اچانک دورے کے دوران انہوں ریکارڈ اوردیگر دفتری معاملات بہتر ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پوسٹل سروسز ملتان عظمیٰ شوکت نے میڈیا کے نمائندو ں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان پوسٹ میں مزید بہتری اور انقلابی اقدامات کئے جا رہے ہیں جس سے عوام کو مستفید ہونا چاہئے اور عوام کو چاہئے کہ وہ مہنگی کوریئر سروس استعمال کرنے کی بجائے پاکستان پوسٹ کی بہترین سروسز سے مستفید ہوں۔ اس موقع پر رانا شوکت سپرنٹنڈنٹ خانیوال اور نگہت امجد ڈپٹی سینئر پوسٹ ماسٹر بھی موجود تھے۔