عورت کی سماجی حیثیت
کسی بھی مہذب معاشرے میں عورت کی سماجی، معاشی اور معاشرتی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔ ایک ماں، بہن، بیٹی اور بیوی کی حیثیت سے سماج میں عورت کا کردار کسی تعارف کا محتاج نہیں بدقسمتی سے ہر دور میں، ہر جگہ اسے اپنی اہمیت ثابت کرنے کا موقع نہیں ملا جسمانی کمزوری کی وجہ سے استحصال کیا گیا وہ ذہنی طور پر تو کمزور نہیں بشرطیکہ اسے اپنے قانونی اور شرعی حقوق کا علم ہو۔ مرد اور عورت ایک دوسرے کے حقوق کی ادائیگی کا تقاضا کرتے ہوئے اپنی ذمہ داری سے آگاہ رہیں یا اپنی ذاتی ذمہ داری سے غفلت نہ برتیں۔ آج دنیا بھر کے سیاسی و سماجی حلقے خواتین کے حقوق کے تحفظ اور سماجی حیثیت کی بہتری سے ہی اّنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ سمجھتے ہیں۔(فلک رمضان۔کراچی)