ون ویلنگ اور نوجوان نسل
شاید ہی کوئی دن ایسا گزرتا ہو جب کسی موٹر سائیکل حادثے کی خبر سننے کو نہ ملتی ہو اور افسوسناک امر یہ ہے ہماری نوجوان نسل ان حادثات کی زد میں آ رہی ہے۔ دوسرے نوجوان یہ سب دیکھ کر بھی عبرت حاصل نہیں کرتے، موٹر سائیکل حادثات کی روک تھام کے لئے ریاست کو موثر اقدامات کرنے چاہئیں۔ ہر فرد کے لئے موٹر سائیکل لائسنس لازمی قرار دیا جائے ایسا کرنے سے کم از کم اٹھارہ سال سے کم عمر بچے موٹر سائیکل چلانے سے باز رہیں گے اور اگر کوئی اٹھارہ سال سے کم عمر موٹر سائیکل چلاتا پکڑا جائے تو ا±س کے ساتھ ساتھ ا±س کے والدین کو بھی سزا دی جائے۔ اعلیٰ حکام کو سنجیدگی سے موٹر سائیکل حادثات کا نوٹس لیتے ہوئے سخت سے سخت اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ نوجوان نسل حادثات سے بچ سکے۔( احمد نعیم ارشد۔کراچی)