پاکستان میں فنی تعلیم کی ضرورت
ہر دور کے مختلف تقاضے اور مختلف ضرورتیں ہوتی ہیں۔ انسان کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر بھی آنا چاہئے تاکہ کسی بھی مشکل وقت میں وہ رزق کما سکے۔ موجودہ دور ٹیکنالوجی کا دور ہے اس دور کی سب سے بڑی ضرورت فنی مہارت اور صنعتی پیشہ ورانہ تعلیم ہے ہر ملک تیزی سے ترقی کر رہا ہے جن ملکوں نے فنی مہارت حاصل کی ہے وہ پہلے ترقی یافتہ ہوتے ہیں جنہوں نے جتنی دیر بعد اس کی طرف توجہ دی انہوں نے اتنی ہی دیر بعد کامیابی حاصل کی۔ کسی ملک میں فنی ماہرین کی تعداد جس قدر زیادہ ہو وہ اتنی ہی تیزی سے ترقی کرتا ہے۔ پاکستان میں فنی تعلیم کی اشد ضرورت ہے دوسرے ممالک کی نسبت یہاں فنی تعلیم کی طرف کم توجہ دی جاتی ہے۔ ارباب اختیار سے گزارش ہے کہ اس طرف بھی توجہ دیں۔(مہرین فرح۔کراچی)