وزیر ریلوے سے گزارش
مکرمی ! وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی ہدایت پر ملک بھر میں ریلوے ٹکٹ پر ایک روپیہ ڈیم فنڈ وصول کیا جا رہاہے جب کہ مسافروں کی اکثریت کے پاس کھلا ایک روپیہ نہ ہونے کی وجہ سے ٹکٹ کلرک چینج نہ ہونے کا بہانہ بنا کر پانچ یا دس روپیہ کٹوتی کر رہے ہیںجس کے باعث روزانہ ملک بھر میں لاکھوں روپے کی کرپشن سر عام ہو رہی ہے اور ریلوے کلرک سٹاف مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں حکومت کو چاہیے کہ وہ ایک روپے ڈیم فنڈ ختم کردے یا پھر اسے بڑھا کر پانچ یا دس روپے کر دیا جائے تاکہ کرپشن کا باب مستقل طور پر ختم ہوسکے اور عوام کو اس ذہنی اذیت و پریشانی سے نجات مل سکے امید ہے کہ وفاقی وزیر خصوصی توجہ دیتے ہوئے مسافروں کی اس پریشانی کا ازالہ کریں گے واضح رہے کہ ریلوے اسٹیشنوں پر ڈیم فنڈ کا نوٹی فیکیشن بھی آویزاں نہیں کیاگیا۔(محمد ابراہیم ۔ نارنگ منڈی)