حکومت عقیدہ ختم نبوت کے دفاع کیلئے کوشاں ہے: بوٹا ڈوگر
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)معروف سیاسی سماجی شخصیت و سابق ناظم الحاج ملک محمد بوٹا ڈوگر نے کہا ہے کہ نبی رحمت ﷺ کی شان میں گستاخی کے مرتکب کسی رورعایت کے مستحق نہیں اور نہ ہی اس ناپاک جسارت پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہوسکتا ہے، حکومت پہلے دن سے عقیدہ ختم نبوت کے دفاع کیلئے کوشاں ہے ، بین الاقوامی سطح پر بھی موجودہ حکومت نے اس سلسلہ میں موثر آواز بلند کی اور ہالینڈ میں ہونیوالی گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی کانفرنس کا انعقاد بھی پاکستانی حکومت کی کاوشوں کے باعث ہی نا ممکن ہوا۔