شریف برادران کو انتقام کا نشانہ بنایا جار ہاہے : ملک پرویز
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن سے ثابت ہوگیا کہ (ن) لیگ مقبول عوامی جماعت ہے ، لوگوں نے نواز شریف سے اپنی محبت ثابت کر دی ہے، عوام نے حکومت کے خلاف فیصلہ دے دیا ہے، (ن) لیگ نے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی سے دو گنا زیادہ ووٹ لئے ہیں جو حکمرانوں کو واضح پیغام ہے،ووٹروں نے ثابت کیا ہے کہ وہ مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف کے ساتھ ہیں اور آنیوالا وقت مسلم لیگ (ن) کا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ملک پرویز اقبال نے کہا کہ شریف برادران کو انتقام کا نشانہ بنایا جار ہاہے ان پر عائد کئے گئے الزامات نے بنیاد ہیں نئے پاکستان کے نام پر ووٹ لینے والوں نے عوام کو مایوس کیا جس سے پی ٹی آئی ایک غیر مقبول جماعت بن کر رہ گئی ہے۔