پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ سلامتی ہے :عمر مشتاق
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنماء چوہدری عمر مشتاق ورک آف کلہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ سلامتی ہے اس کے بعد کرپشن اور پانی کے ایشو بھی موجود ہیں پاکستان کو مختلف ہمسایہ ممالک سے شدید خطرات ہیں بھارت ایک طرف مقبوضہ کشمیر میں کشمیری مسلمانوں کیخلاف ظلم و ستم کے بازار گرم کر رہا ہے دوسری طرف پاکستانی دریائوں پر ڈیم بنائے جا رہے ہیں اب انڈیا افغانستان میں دریائے سندھ پر بھی ڈیم بنا رہا ہے۔