مغربی کنارے میں نئی یہودی بستیاں امن کیلئے خطرہ، اسرائیل تعمیر روکے: یورپی یونین
برسلز‘ نابلس(نیوز ایجنسیاں) یورپی یونین نے اسرائیل سے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں غیر قانونی نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کو فورا روکنے کا مطالبہ کر تے ہو ئے کہا ہے کہ اسرائیل مغربی کنارے میں نئے تعمیراتی منصوبے بند کرے۔ ۔ادھر صہیونی ریاست نے نام نہاد الزامات کے تحت فلسطین کے ابلاغی اداروں پر ایک نئی یلغار مسلط کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض صہیونی فوج نے اسرائیل مخالف مواد نشر کرنے کے بھونڈے الزام کے تحت مقبوضہ مغربی کنارے کے 8 میڈیا پروڈکشن ہاﺅس بند کردیئے ہیں۔مقامی فلسطینی شہریوں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ قابض فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں 30فوجی گاڑیوں کے ساتھ میڈیا پروڈکشن کمپنیوں کے دفاتر پر دھاوے بولے۔ امریکہ نے کہا ہے کہ فلسطین اتھارٹی اور حماس کے مابین طے پانے والی یونٹی ڈیل کے تحت حماس کے جنگجو دھڑے کو ہتھیار پھیکنا ہوں گے اور اسرائیل کو بطور ریاست تسلیم کرنا ہوگا ۔یہ بات ٹرمپ کے خصوصی مندوب برائے عالمی مذاکرات کاری جیسن گیرن بلاٹ نے کہی جبکہ حماس رہنما یحییٰ سنور نے کہا کوئی ہمیں غیر مسلح ہوئے اور اسرائیل کو تسلیم کرانے پر مجبور نہیں کرسکتا۔