عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں انتیس ڈالرکمی کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید تین سو روپے کمی ہوگئی۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت انتیس ڈالر کمی کے بعد سولہ سو ستائیس ڈالر ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باعث پاکستان میں فی تولہ سونا تین سو روپے کم ہو کر چون ہزارچار سو روپےاور دس گرام سونے کے دام دو سو ستاون روپے کمی کے بعد چھیالیس ہزار چھہ سو ستاون روپے ہوگئے۔ ڈیلرزکا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمت گررہی ہے۔