کراچی (مانیٹرنگ نیوز) چیئرمین مسابقتی کمشن خالد مرزا نے کہا ہے کہ سیمنٹ سیکٹر پر جرمانہ کم سے لگایا گیا جو اس سے زائد بھی ہو سکتا تھا۔ وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مرزا نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ نے مسابقتی کمشن کے خلاف فیصلہ دیا تو کمشن اسے قبول کرے گا۔ اعلیٰ عدالت کا فیصلہ کمشن کے حق میں آنے کے بعد سیمنٹ سیکٹر پر لگایا جانے والا جرمانہ دو سے تین سال میں وصول کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شوگر ملز مالکان کے خلاف ٹھوس شواہد ملنے کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024