فیسکو ریجن سے مزید36بجلی چوری گرفتار، 32لاکھ 29ہزار جرمانہ
گوجرانوالہ کامونکی راولپنڈی (نمائندہ خصوصی + سٹاف رپورٹر) حکومت پاکستان اور وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی ہدایت پر گیپکو ریجن بھر میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف چھٹی کے روز بھی کریک ڈا¶ن جاری رہا۔ اب تک کل 3003بجلی چور پکڑے گئے، 23کروڑ54لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے بھی کئے گئے۔ تمام کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواستیں دے دی گئی، 2951 مقدمات درج کر لئے۔ چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد ایوب نے کہا ہے کہ بجلی چور اور نادہندگان ہی وہ ناسور ہیں جن کی وجہ سے بر وقت بل ادا کرنے والے صارفین پر بوجھ پڑتا ہے لہذا ہمارا صرف ون پوائنٹ ایجنڈا بجلی چوروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا چاہے اس میں کو ئی کتنا ہی با اثر یا طاقتور ہی کیوں نہ شامل ہو، بجلی چوری میں اور سہولت کاری میں ملوث ملازمین کے خلاف بھی مقدمات درج کروائے جائیں گے اور نوکری سے برخاست کیا جائے گا۔ ڈائریکٹ تاریں لگاکربجلی چوری کرنے پر پانچ افراد رنگے ہاتھوں اور ملتان 105، فیصل آباد سے مزید 36 پکڑے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز صدر، ایمن آباد اور واہنڈو پولیس نے گیپکو کے ایس ڈی اوز ادریس چیمہ، رمضان، زاوریار خان اور تنزیل ممتاز کی درخواستوں پر ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرنے پر کوٹ رفیق کے نذیر، فاضل پور کے عبدالرحمن، سکھانہ باجوہ کے شعیب، بلووالی کے شبیر اور نند پور کے سلیم کیخلاف مقدما ت درج کرلیے ہیں۔ فیسکو ریجن میں چوروں کو 32 لاکھ 29 ہزار جرمانہ بھی کر دیا گیا ۔انتظامیہ اور آئیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن ضلع بھر بلخصوص راولپنڈی شہر میں جاری ہے۔ انسداد بجلی چوری ٹیموں نے راولپنڈی شہر میں اصغر مال سکیم، باغ سرداراں، چاندنی چوک،کمیٹی چوک، گنج منڈی،یپر ودھائی،گلزار قائد سمیت مختلف علاقوں میں میٹر چیکنگ کی۔گھریلو صارفین کے ساتھ کمرشل پلازوں ' ہوٹلوں ' ہسپتالوں اورتعلیمی اداروں میں میٹر کی چیکنگ کی گئی۔ حالیہ انسداد بجلی چوری آپریشن میں آئیسکو حکام کی جانب سے پولیس کو بجلی چوری میں ملوث 219 افراد کے خلاف درخواستیں دی گئیں جبکہ اب تک پولیس کی جانب سے158افراد کو بجلی چوری کے الزام میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔