سگیاں پل کے قریب ڈمپر کی ویگن کو ٹکر، 3افراد جاں بحق، 12زخمی

لاہور فیروز والہ (اے پی پی+نامہ نگار) سگیاں پل کے قریب تیر رفتار ڈمپر اور مسافر ویگن کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں ویگن ڈرائیور سمیت تین افراد ہلاک اور 12 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مسافر ویگن شیخوپورہ سے لاہور جا رہی تھی۔ سگیاں پل کے قریب تیز رفتارڈمپر آیا جو بے قابو ہو کر ویگن سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں ویگن ڈرائیور احسان سمیت تین افراد فقیر حسین اور محمد صادق موقع پر ہلاک جبکہ 12 مسافر زخمی ہو گئے، جن میں اشرف مجاہد، فیاض، ارشد، ذیشان، عدنان اور رحمت علی شامل ہیں۔ انہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن