پنجاب: مزید 141 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

لاہور(نیٹ نیوز) پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 141 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں ڈینگی کے 76، ملتان 18 اور فیصل آباد میں 11 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں ڈینگی کے 15، 15 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت نے بتایا شیخوپورہ، ساہیوال، اوکاڑہ، چکوال، بہاولپور، وہاڑی میں ڈینگی کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ سیکریٹری صحت کا کہنا ہے رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے 12 ہزار 796 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، صوبے کے ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ 147 افراد زیرِ علاج ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

مولانا قاضی شمس الدین

ڈاکٹر ضیاء الحق قمرآپ 1916ء مطابق 1334ھ کو کوٹ نجیب اللہ، ہری پور ہزارہ میں مولانا فیروز الدین کے ہاں پیدا ہوئے۔آپ کا تعلق ایک ...