پولیس افسروں کی حوصلہ افزائی کارکرگی میں نکھار پیدا کرتی ہے:ڈی آئی جی آپریشنز
`
لاہور(نامہ نگار) ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل کی زیر صدارت انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں سنگین نوعیت کے مقدمات ٹریس کرنے والی ٹیموں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور اطہر اسماعیل نے تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل کا کہنا تھا کہ قتل، اندھے قتل اور اغواء جیسے سنگین مقدمات ٹریس کرنے پر پولیس افسران اور اہلکار شاباش کے مستحق ہیں۔ پولیس افسران کی حوصلہ افزائی ان کی مجموعی کارکرگی میں نکھار پیدا کرتی ہے۔
اطہر اسماعیل کے مطابق رائے ونڈ میں والدین کی جانب سے اپنی 2 سالہ بیٹی کا اغواء ہو یا بیٹوں کا ہاتھوں سگے باپ کو قتل کرنے جیسے دلخراش واقعات نے پورے معاشرے کو ہلا کر رکھ دیا تھا لیکن تفتیشی افسران نے قلیل وقت میں گھناؤنے جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے انعام حاصل کرنے والے افسران کو مزید محنت کرنے کی ہدایت بھی کی۔
\