فیروز والہ : ڈکیتی چوری کی وارداتیں ‘شہری لاکھوں نقدی ‘قیمتی اشیاء سے محروم q
فیروز والہ( نامہ نگار)رحمان گارڈن میں چوروں نے برون ملک رہائشی خاتون قمر سلطانہ نوید کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور چار لاکھ روپے کی رقم چوری کرکے لے گئے۔ لاہور روڈ پر موٹر وے چوک کے قریب ڈاکو نوجوان عقیل احمد سے 70 ہزار روپے اور اس کی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔ حکیم چوک کے قریب ڈاکوشہباز حیدر اور اس کی اہلیہ سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور 80 ہزار روپے کیش چھین کر فرار ہوگئے۔ کالا شاہ کاکو کے قریب ڈاکو موٹر سائیکل سوار جمیل سے نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے۔