میونسپل کمیٹی خان گڑھ کا بجٹ اجلاس‘متعدد منصوبوں کی منظوری
خان گڑھ ‘منڈاچوک(نامہ نگار) میونسپل کمیٹی خان گڑھ کا بجٹ اجلاس زیر صدارت چیئرمین بلدیہ سید طاہر حسین شاہ بخاری منعقد ہوا جس میں وائس چیئرمین عبدالغفار، کوآرڈینیٹر ایم پی اے نوابزادہ وقاص ہمایوں خان، چیف آفیسر محمد اقبال، اور کونسلرزنے شرکت کی، اجلاس میں خان گڑھ شہر کے ارجنٹ نوعیت کے ترقیاتی کام کرانے، صحت و صفائی کے لیے شہر بھر میں 60 کوڑا دان کی خریداری، اور ہر گلی محلے میں سٹریٹ لائٹ کی بحالی کے علاوہ گلیوں اور نالیوں کی مرمت کی بھی منظوری دی گئی، اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق بحال شدہ بلدیاتی ادارے ٹینڈرز جاری نہیں کر سکتے۔