دو دو بھیل قتل کیس، ورثاء نے بھاری رقم کے عوض خون معاف کردیا
تھرپارکر (نامہ نگار) دودو بھیل قتل کیس کے فریادی نے نامزد ملزمان سے اندرونی طور مذاکرات کر کے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر لیا، سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد میں ملزمان کاشف کمانڈر اور حظیفہ ملک کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کے دوران فریادی مقتول دودو بھیل کے بھائی عالم بھیل نے نو آبجکشن کا بیان دیا ہے، ذرائع کے مطابق مقتول دودو بھیل کے بھائی فریادی کیس کے مکھیہ ملزمان کمانڈر کاشف اور حظیفہ ملک کے ساتھ وکیل کی معرفت 1 کروڑ روپے کے عوض کیس سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔