وائے ڈی اے پنجاب کا ڈاکٹرز کو ڈیلی ویجز پر کرونا وارڈ میں ملازمت دینے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کا ڈاکٹرز کو ڈیلی ویجز پر کرونا وارڈ میں ملازمت دینے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ۔ڈاکٹر حافظ محمود احمد صدر میو ہسپتال کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ڈاکٹرز کو دیہاڑی پر ملازمت دینا مقدس پیشے کی توہین ہے۔
درخواست گزار نے کہا کہ کرونا میں ڈاکٹرز اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں اور حکومت وقت ان کو ڈیلی ویجز پر ملازمتیں دے رہی ہے۔ جسٹس شجاعت علی خان کا سیکرٹری اسپیشلائز ہیلتھ کئیر کو معاملے پر نوٹس لینے کا حکم ۔