سندھ میں تعلیمی ادارے کھلنے یابندرکھنے کیلئے اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس کل( ہفتہ کو) ہوگا۔کراچی میں وزیرتعلیم سعید غنی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں نجی سکولوں کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں سندھ میں تعلیمی ادارے کھلے یا بند رکھنے کیلئے تجاویز پر غور ہوگا۔ اجلاس میں وفاقی حکومت کی تجاویز پر بھی غور ہوگا۔اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والی تجاویز پیر کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔کورونا کیسز میں اضافے کے سبب تعلیمی اداروں سے متعلق مختلف آپشنز زیرغور ہیں۔گذشتہ پیر وزرائے تعلیم کے اجلاس میں تعلیمی اداروں سے متعلق کسی بھی فیصلہ لینے کے لیے مزید غور کرنے کا وقت طلب کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ ملک میں تعلیمی اداروں کو 15 ستمبر سے مرحلہ وار کھولا گیا تھا اور اکتوبر تک ملک کے تمام تعلیمی اداروں سخت شرائط کے ساتھ کھول دئیے گئے تاہم کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر ملک بھی میں کئی تعلیمی اداروں کو بند بھی کیا گیا۔پاکستان بھر میں تعلیمی سرگرمیاں مارچ سے متاثر ہیں اور طالبعلموں کو آن لائن ذرائع کے ذریعے تعلیم دی جارہی ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024