وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ عمران خان جلسوں سے کہیں نہیں جا رہے،سیاسی جماعتوں میں مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوتے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ گلگت بلتستان میں الیکشن آزاد امیدواروں نے جیتا ہے کیونکہ ووٹوں بینک کے حساب سے بھی آزاد امیدوار جیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ قوم کو بند گلی میں لے کر جارہے ہیں، نوازشریف اور مریم نواز نے بیان دے کر عمران خان کی خدمت کی ۔انہوں نے کہا کہ خدا اپوزیشن کو عقل و شعور دے کہ وہ تیزی سے مذاکرات کی طرف آئیں، مذاکرات اور ڈائیلاگ کا سلسلہ شروع ہوگا، حکومت سمیت اور حکومت کے ساتھ، اس ڈائیلاگ کی کیا حیثیت ہوگی جس میں حکومت نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیب اور این آر او کیسزسے ہٹ کر عمران خان ہر ایک سے بات چیت کے لیے تیار ہے، جب سیاسی لوگ سیاسی لوگوں سے بات چیت نہیں کرتے تو سیاست کا جنازہ نکلتا ہے اور مجھے امید ہے اس ملک میں سیاست کا جنازہ نہیں نکلے گا۔ان کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ نے ایک نہیں چار مرتبہ کہا جس کی بھی حکومت ہوگی فوج اس کے ساتھ کھڑی ہوگی، کوئی بھی عقل کا اندھا یہ نہ سوچے کہ پاکستان کی عظیم فوج کو ملک کے کسی مسئلے سے الگ کیا جاسکتا ہے، فوج میں بڑا تحمل ہے، وہ اپوزیشن کی طرح بے وقوف اور جذباتی نہیں۔عمران خان جلسوں سے کہیں نہیں جا رہے، سیاسی جماعتوں میں مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوتے، جلسوں سیکوروناپھیلنے کاخدشہ ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024