جدہ کی ڈائری
امیرمحمد خان
میمن برادری جہاں بھی موجود ہے وہ کاروبار، اور اپنی کمیونٹی کی خدمت کے متعلق مشہور ہیں، ان میں سے ہی دنیا کیلئے ایک بڑا نام عبدالستار ایدھی کا بھی ہے ، جو اس دنیا سے جانے کے باوجود بھی انسانی خدمت کے حوالے سے ایک نام، ایک ادارہ چھوڑ گئے جو انکی رحلت کے بعد بھی اپنی وہی خدمات انجام دے رہاہے جو مرحوم عبدالستار ایدھی دیا کرتے تھے اس فرشتہ شخص نے عوامی خدمت کیلئے گلی گلی سڑکوںسٹرکوں چندہ جمع کرکے دنیا میںہر جگہ مصیبت ذدہ افراد ، آسمانی ناگہانی کے مقابلے بلا مذہب اور جغرافیا دنیا کے ہر کونے میں انسانیت کی خدمت کی ۔ اسی طرح جدہ میں موجود میمن ویلفئیرسوسائٹی کئی عرصے سے نہ صرف اپنی برادری کی خدمت انجام دے رہی بلکہ ہر ضرورت مند کی اپنے ذرائع سے مدد کرتی ہے اسکے جنرل سیکریٹری طیب مسوسانی جو اپنے نام کے اعتبار سے بھی ’طیب “ ہیں انہیں ایک عرصے سے کمیونٹی خدمات کے حوالے سے جدہ اور قریب جوار کے پاکستانی جانتے ہیں۔ میمن سوسائیٹی ورلڈ میمن تنظیم کا حصہ ہے جسکے ممبران اور خدمت گار دنیا میںہرجگہ موجود ہیں۔ اسکے صدر عرفان احمد کوسلا ہیں، اور سرپرست اعلی جناب اسماعیل بدی ہیں سوسائیٹی ہر سال خدائی خدمت گار عبدالستار ایدھی کی یاد میں انکی برسی پر پروگرام منعقد کرتی ہے میں نے بارہا دوستوںکی توجہ دلائی ہے عظیم شخصیت کو خراج تحسین و عقید ت پیش کرنے کیلئے برسی نہیں بلکہ یوم پیدائش منایا کریں چونکہ عبدالستار ایدھی جیسی شخصیات مردہ نہیں ہوتیں ایک سوچ چھوڑ جاتی ہیںاسلئے جو خراج تحسین اور خدمات کا ذکر کرنا ہے تو اسکے لئے انکا یوم پیدائش بھی مناکر انہیں خدمات کا ذکر کیا جاسکتا ہے ، جدہ میں میمن ویلفیئر سوسائٹی گزشتہ تین سالوںسے عبدالستار ایدھی انسانیت کی خدمت کرنے والے کی شخص کو دیتی ہے ، اس سال تقریب کااہتما م ہوا جسکے مہمان خصوصی قونصل جنرل پاکستان خالد مجید تھے اور میمن برادری کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی مگر کروناءخطرے کے پیش نظر میزبا ن ملک کی حفاظتی احتیاط کا بھر پور خیال رکھا گیا۔ اس موقع پر قونصل جنرل خالد مجید نے نے کہا عبدالستار ایدھی ہمارے لئے سرمایہ اور فخر کا باعث ہیں قونصل جنرل نے مزید کہا عبد الستار ایدھی فرشتہ صفت مثالی آدمی تھے۔ وہ تمام انسانوں اور ہمارے قومی ہیرو کا درجہ رکھتے تھے۔ ان کو انسانیت کی بھلائی اور اچھے کاموں کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اور تاریخ میں ان کا نام سنہرے حرفوں سے لکھا جائے گا۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں جلد ہی اور بھی ایدھی پیدا ہونگے۔ انہوںنے بتایا کہ قونصلیٹ کا شعبہ ویلفئئیر پاکستانیوں کی خدمت پر مامور ہے ، جو میں سمجھتا ہوںکہ عبدالستار ایدھی کی ہی سوچ ہے ۔ تقریب میں ڈپٹی قونصل جنرل شایق احمد بھٹو، کمیونٹی ویلفیئر قونصلر ماجد میمن اور میمن برادری کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معزز ممبران نے بھی شرکت کی۔میمن ویلفیئر سوسائٹی (ایم ڈبلیو ایس) کے صدر عرفان احمد کوسلانے مہمانوں کا استقبال کیا۔ انہوں نے دنیا کے معروف سماجی کارکن مرحوم عبدالستار ایدھی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔طیب موسانی جنرل سکریٹری ایم ڈبلیو ایس نے عندالستار ایدھی کوزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب خصوصا میمن برادری خوشی محسوس کرتی ہے کہ اتنے بڑے اور عالمی شہرت یافتہ شخص عبدالستار ایدھی نے پاکستان کو قابل فخر کردیا ہے اور اس کا تعلق میمن برادری سے تھا۔تقریب سے اشفاق احمد بدایونی نے بھی پاکستان کے مشہور مخیر مرحوم عبد الستار ایدھی کی تیسری برسی پر روشنی ڈالی۔
نظامت کے فرائض عبدالقادرافریقا والا نے سر انضام دیئے۔ شعیب سکندر جنہیں اس سال عبدالستار ایدھی ایوارڈ دیا گیا فورم کے فنانس سکریٹری نے بھی مہمانوںکا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایوارڈ حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ میمن سوسائیٹی کے سرپرست اسماعیل بدی نے قونصل جنرل اور دیگر مہمانو ںکی آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔
قونصل جنرل خالد مجید نے پاکستانی اسکولوں کے بچوںکی حوصلہ افزائی کی
اسکے باوجود کے جدہ میں پاکستانی اسکولوں میں بد انتطامی کی شکایات سنتے ہوئے عمر بیت چکی ہے مگر بد انتظامی اور والدین کو درپیش مسائل و شکایات کا حل گزشتہ تیس سالوںسے کسی قونصل جنرل اور سفیر کی بس کے بات نہیں رہی ۔ اگر کہیں اسکول کا موضوع کھول د و فیصلہ یا بات چیت کا خاتمہ کسی بد مزگی پر ہوتا ہے ۔ حکومتی اراکین اسکول انتظامیہ کی غلطی ماننے کو تیار نہیں ہوتے جب شنوائی ہی نہ ہوا اور آخر میںکہہ دیا جائے یہ سیاست ہے ۔ ایک زمانہ یہ بھی دیکھا کہ سعودی عدالتوں کے قاضی پاکستانی اسکولوں کے مقدمات کی وجہ سے پاکستانی اسکولوں کا نام سن کر کانوںکو ہاتھ لگاتے تھے ۔ اسی بدنظمی کا شکار ایک اسکول کا پرنسپل گرفتا ہو کر ایک سال سے زائد جیل رہنے کے بعد کروناء وباءکی وجہ سے خالق حقیقی سے جا ملا، مگرنوکر شاہی سبحان اللہ ہر شخص کہتا کہ معاملات ہمارے بس میں ہیں ہمارا کنٹرول میں ہیںمگر اسکول انتظامیہ کی یک طرفہ کہانیان سن کر شکائت کنندگان کو مجرم ٹہرا دیا جاتا ہے ۔ اس تمام صورتحال کے باوجود ان اسکول کے اساتذہ اپنا تعلیمی فریضہ نہائت ایمانداری سے ادا کررہے ہوتے ہیں جو قابل ستائش بات ہے ۔
پاکستانی اسکول سے ہی ہونہار بچے عملی زندگیوں میںکارہاے نمایا انجام دے رہے ہوتے ہیں ، مختلف مقابلوں میں نمایا ں مقام حاصل کرتے ہیںجس میں اساتذہ کی محنت کے ساتھ والدین کی محنت شامل حال ہوتی ہے گزشتہ دنوں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان نے پاکستان انٹرنیشنل اسکولوں کے طلباءکی انگریزی اور اردو دونوں حصوں کی نمایاں کارکردگی کو تسلیم کرنے کے لئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، قونصل جنرل خالد مجید کمیونٹی اور بچوںکی حوصلہ افزائی کیلئے کوئی بھی موقع ہاتھ سے ضائع نہیں ہونے دیتے ۔ بچوں کو تقرری مقابلے میں نمایاں کامیابیوں پر اسناد سے نوازا گیا تقریب کی صدارت قونصل جنرل خالد مجید نے تقریب کی صدارت کی۔ طلباءکو مختلف زمروں میں کامیابیوں پر سرٹیفکیٹ اور شیلڈز سے نوازا گیا۔ قونصل جنرل نے اپنے خطاب میں طلباءکے عزائم اور جذبے کی ستائش کی اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنی زندگی میں کامیاب بننے اور پاکستان کے حقیقی سفیر بننے کے لئے سخت محنت جاری رکھیں۔ قونصل جنرل نے بچوں کی محنت اور لگن کے لئے اساتذہ اور اسکول انتظامیہ کی کاوشوں کو بھی تسلیم کیا اور اسکولوں کو عمدہ اور بہتر مقامات میں بدلنے کی یقین دہانی کرائی۔اس پروگرام میں اسکول کے پرنسپلز اور میڈیا نے شرکت کی اور پاکستان اور سعودی عرب کی عوام کی فلاح وبہبود اور اجتماعی قیادت کے لئے اجتماعی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ۔
پی ٹی آئی ٹائیگر فورس
سنا ہے دسمبر میں بیرون ممالک میں حکومتی جماعت پی ٹی آئی کے عہدیداروں کا چناﺅ ہوگا ، گزشتہ چناﺅ پاکستان کے انتخابات کی طرح مشکوک ہی رہا ، اور پی ٹی آئی کے دوست کئی گروپوں میں تقسیم ہوگئے ۔ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف (نظریاتی پینل)اور ٹائیگر فورس کے زیراہتمام اقبال ڈے شاندار طریقے سے منایا گیا ۔ تقریب کی صدارت تنویر صدیق نے کی جبکہ مہمان خصوصی محمد افضل چیمہ کوآرڈینیٹر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی تھے۔ بعد ازاں مہمان خصوصی اور دیگر حاضرین کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ نظامت کے فرائض انجم اقبال وڑائچ صدر ٹائیگر فورس نے سر انجام دئیے۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد اقبال کی زندگی اور انکی شاندار کارکردگی کے حوالے سے بےشمار باتیں بتائیں اور ان کو خراج تحسین پیش کیا۔تقریب کے آخر میں چودھری محمد عظیم آرائیں نے مہمان خصوصی سمیت تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقعہ پر ہما قاسم اور صائمہ طارق چودھری صدر ٹائیگر فورس نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا، چودھری فیاض احمد، چودھری ناصر حسن، بدر عالم بھٹی، ، یاسر عرفات گوندل، ملک مظفر اعوان، چودھری افتخار چیمہ، طارق حسن چیمہ، چودھری عدنان، عبدالرحمن کمبوہ، ملک مدثر عزیز، چودھری تنویر احمد ملہی، حاجی مظہر اقبال انجم، فاروق احمد تارڑ، ملک شہزاد، سوشل میڈیا ہیڈ جدہ سٹی محسن رفیق و دیگر کارکنان نے بھی پروگرامیں شرکت کی۔ افضل چیمہ پاکستان سے یہان آئے ہوئے ہیں پی ٹی آئی کی گروپ بندیوں سے نالاںنظر آتے ہیں اور یہاںقیام کے دوران کوششوں میں مصروف ہیں کہ یہ گروہ بندیاںختم ہوں اور اتحادی شکل اختیار کریں تاکہ کمیونٹی کی خدمت بھی ہوسکے ۔