کورونا وائرس، دنیابھر میں ہلاکتیں 1365634ہو گئیں

مہلک وباکورونا وائرس کے باعث ہلاکتیں 1365634ہو گئیں ،مصدقہ کیسز کی تعداد5کروڑ72لاکھ36ہزار335ہو گئی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مہلک وباکے وارمیں تیز ی آگئی ،امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں2لاکھ 58ہزار333ہوگئیں اورمتاثرین کی تعداد 1کروڑ 20لاکھ 70سے تجاوز کر گئی۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں 132202سے زائد افراد موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ کیسز90لاکھ60ہزار سے تجاوز کر گئے ۔ روس میں 34850افراد لقمہ اجل بن گئے اور مریضوں کی تعداد 20لاکھ 15ہزار سے تجاوز کر گئی ۔برازیل میں ہلاکتیں 168141جبکہ کیسز59ہزار83ہزار سے تجاوز کر گئے ۔فرانس میں 47000افراد زندگی کی بازی ہار چکے جبکہ کیسز20لاکھ 86ہزارہوگئے ۔سپین میں ہلاکتیں 42291ہو گئیں جبکہ کیسز 15لاکھ 74سے تجاوز کر گئے ۔ برطانیہ میں 14 لاکھ 53ہزار کورونا کیسز اور53ہزار775 اموات رپورٹ ہوئیں۔برطانیہ میں کورونا سے مزید 501 افراد چل بسے جبکہ نئے کیسز کی تعداد 22 ہزار 915 تک جا پہنچی ۔ اٹلی میں 650 سے زائد کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جان سے گئے اور 36 ہزار سے زیادہ مریض رپورٹ ہوئے۔اب تک کورونا کے 3 کروڑ 97 لاکھ 22ہزار سے زائد مریض شفا یاب ہوچکے اور 1 کروڑ 61 لاکھ 47 ہزار فعال کیسز ہیں۔