گوجرانوالہ چیمبر میں فرنٹ سیٹ نہ ملنے پر پی ٹی آئی رہنما یونس انصاری سیخ پا، دفتر چھین لینے کی دھمکی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) چیمبر میں فرنٹ پر جگہ نہ ملنے پر تحریک انصاف کے رہنما اخلاقیات بھول گئے۔ یونس انصاری نے تاجر برادری کو بھگوڑا قرار دیدیا۔ چیمبر دفتر چھیننے کی دھمکی دی۔ بڑے بڑے محلات والوں کو اپنے جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں یہ کیا چیز ہیں۔ یونس انصاری گزشتہ روز وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل کے گوجرانوالہ دورہ کے موقع پر ان کے ہمراہ چیمبر آف کامرس میں آئے تھے۔