Waqt News
Wednesday | January 20, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • میرے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں، سنٹرل کنٹریکٹ نہ ملنا پی سی بی کی کمیٹی کا اپنا فیصلہ ہے۔ محمد حفیظ
  •  پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین 3 کی کامیاب پرواز کا تجربہ کیا جو سطح سے سطح تک ہر قسم کا وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔آئی ایس پی آر
  • یوٹیوب نے ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد پابندی میں توسیع کردی
  • ٹرمپ کا سیاسی کیریئر ختم ہو چکا ہے، ایرانی صدر
  • کورونا کی برطانیہ سے پھیلنے والی نئی قسم کی 60 ممالک میں موجودگی کا انکشاف

"میرا مسئلہ" 

Nov 20, 2020 4:07 AM, November 20, 2020
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

بڑا عہدہ ۔ بڑی کُرسی ۔ معتبر شخصیت جب بات کرے تو کوئی کیسے جھٹلائے ؟ گندم اور چینی پاکستان کے د و بڑے مسائل ۔ ان کے سوا پاکستان کے تما م اشاریے مثبت ہیں ۔ رواں سال کھانے پینے کی 16 اشیاء ’’216 فیصد‘‘ تک مہنگی ہوئیں ۔ عام استعمال کی اشیا ء نہ کہ لگژری آئیٹمز ۔ یہ اعداد و شمار ’’پاکستان ادارہ شماریات‘‘ کے جاری کردہ ہیں ۔

غلط وقت پر بارش سے فصل تباہ ہونے کا بیان ۔ ہم انسان ہیں کیسے کہہ سکتے ہیں غلط وقت۔ بطور مسلمان ہمارا ایمان ہے کہ ہر امر ’’حکمِ ربی‘‘ ہے تو پھر ؟بڑے بیان سے چند دن قبل بھرپور خیر مقدمی بیانات کے جلو میں ’’عالمی یوم خوراک‘‘ منایا گیا ۔ 

 اشیاء کی من مانی قیمتیں وصول کرنیوالے ہمدردی کے مستحق نہیں:کمشنر 

سرکاری نرخوں پر آٹا کہاں مل رہا ہے کسی کو معلوم نہیں ۔ غریب کو روٹی میسر نہیں ۔ ’’وزراء ‘‘اچھا کہہ رہے ہیں ۔ ’’وزیر‘‘ ایک پودا لگاتا ہے تو اخباروں میں اشتہار لگ جاتے ہیں ۔ ’’پشاور ہائیکورٹ‘‘ کے ریمارکس ۔ ہمارے نہیں ۔ ہاں جس صفحہ پر ریمارکس پڑھے اُسی پر آدھے صفحہ سے زائد پر پھیلا سرکاری نرخوں پرآٹا فراہمی کا اشتہار اِس پیغام کے ساتھ پڑھا ’’عوام الناس پریشان نہ ہوں‘‘۔ بھلے پنجاب کا تھا مگر بحران تو پورے ملک میں ہے بلکہ دوسرے علاقوں میں شدید تر ہے۔ کوئی مسئلہ نہیں چاہے حکومت ٹریلین من گندم ۔ چینی درآمد کر لے۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ دستیاب نہیں ۔ نہ اُن نرخوں پر جن کا دعویٰ ہے اور نہ اُن مراکز پر جو پہلے سے سبسڈی فراہم کر رہے تھے۔

سالانہ  ترقیاتی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں:ڈی سی حافظ آباد

’’انڈسٹری‘‘ بحال ہے۔ طویل برسوں کے بعد پاکستان ’’کرنٹ اکاؤنٹ خسارے‘‘ سے باہر آیا ۔ برآمدات اور ترسیل زر زیادہ رہیں ۔ بالکل درست۔ یہ حکومتی کام ہیں جو بہرحال حکومت نے انجام دینا ہوتے ہیں۔ دعوے سچ ہیں کوئی شبہ نہیں پر میرا مسئلہ یہ ہے کہ دعوؤں اور مارکیٹ کی روز مرہ ضروریات میں بہت بُعد ہے۔ فرق ہے۔ بنیادی اشیاء صرف کی قیمتوں میں کمی نہیں بلکہ اضافہ ہو رہا ہے۔ بحران پیدا نہ ہونے کا اعلان بہت اہم ۔ ہم ستائش کرتے ہیں ۔ مگر نہ پہلے اور نہ لمحہ موجود میں کوئی بھی بحران کو روک سکا اور نہ روک رہا ہے ۔ البتہ موجودہ حکومت کے کافی سارے اقدامات قابل پذیرائی ہیں مگر میرا مسئلہ ’’پیٹ‘‘ ہے۔ پیٹ سے جُڑی ہر شے جب تک آسانی سے اور مناسب قمیت پر مجھے فراہم ہوتی رہے گی مجھے کوئی پرابلم نہیں ۔ قابل احترام ’’سپریم کورٹ‘‘ کہہ اُٹھی ہر طرف ڈرامہ ہے‘‘ ۔بھلے ریمارکس غیر ملکی طلباء کے کیس میں تھے پر سٹیج تو ملکی سر زمین ہے۔ 

 عمر ان خا ن لٹیروں کے احتساب کیلئے پرعزم ہیں: شکیلہ سلیم رانا

’’14 سال‘‘ بعد گیس ذخائر ختم ہو جائیں گے ۔ حکومتی مشیر کی رپورٹ۔ کہنے کو تو لمبا عرصہ ہے ۔ تیزی سے گزرتے وقت کو کوئی روک نہیں سکتا تو سوچنا کِس نے ہے؟ خرابی ۔ بدنظمی ۔کرپشن کا ملبہ ہمیشہ ماضی پر ڈالنے کی روایت کافی پُرانی ہے تو کِسی نے ’’اپنی ٹرم‘‘ سے آگے کی منصوبہ بندی کی ؟؟ اچھی خبر کہ ’’زیارت‘‘ میں بلاک بولان سے تیل کا نیا ذخیرہ دریافت ہوگیا ۔ یومیہ ’’800 بیرل‘‘ کی توقع ۔ ’’اللہ کریم‘‘ اِس سے زیادہ حجم کے ذخیرے عطا فرمائے ۔ آمین۔

گوجرانوالہ:   بازاروں ،دکانوں پرمضر صحت اشیا ء کا دھندا دھڑلے سے جاری

میرا مسئلہ یہ نہیں تھا کہ’’ اے ۔ پی ۔سی‘‘ ہوئی تھی یا ہوگی۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے درپیش مسائل بابت ایجنڈہ شامل تھا یا ہوگا۔ سب کا خلوص شک سے مُبرا ہے پر ’’میرے پیٹ‘‘ سے جُڑے مسائل صرف میرے کیوں ہیں ؟ آپ سب کے کیوں نہیں ؟ سب کی ترجیح کیوں نہیں ؟

’’کرونا‘‘ اثرات ۔ پاکستان میں مزید غربت بڑھنے اور ایک کروڑ محنت کش بیروزگار ہونے کا امکان ۔ اندرونی قرضوں میں اضافہ ۔ بیرونی قرضوں کی ادائیگی میں مشکلات کا عندیہ ۔ جنوبی ایشیاء میںپاکستان کی شرح نمو تمام ممالک سے کم۔ مہنگائی کی شرح ’’9فیصد‘‘ رہنے کا امکان ۔ ’’قرضے‘‘ کِس نے لیے ؟ کیوں لیے؟ ہم نہیں جانتے ۔ میرا مسئلہ نہیں ۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ کہاں خرچ ہوئے ؟اگر ہم پر خرچ ہوئے تو فائدہ مند اثرات دکھائی کیوں نہیں دے رہے ؟ کُل قرضوں کا ایک حصہ بھی صحیح استعمال ہوتا تو آج ہم اِس حالت میں ہوتے ؟ قوم مزید مقروض ۔مزید بے روزگار نہ ہوتی ۔ ’’کرونا‘‘ توآٹھ مہینے پہلے آیا تھا ۔ قبل ازیں بھی یہی صورتحال تھی ۔ بجلی ۔ گیس ۔ پانی ۔ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ’’فیول ایڈجسٹمنٹ‘‘ اصطلاحات بے پناہ پُرکشش اور عوام بے حد دل گرفتہ ۔ مفلوک الحال ۔ 

 عمران خان کی حکمت عملی سے اپوزیشن کے خواب چکنا چور ہو گئے:  ارقم خان

واقعی درست فرمایا قابل احترام ’’چیف جسٹس پاکستان‘‘ نے کہ حکمرانوں نے سرکاری پیسہ ذاتی سمجھ کر بانٹا ۔ اس لیے حکومت کے مالی حالات خراب ہیں ۔ حکومتی پیسہ پھینکنے کے لیے نہیں ہوتا۔ پیسے الیکشن سٹنٹ کی غرض سے بانٹے گئے ۔ برس ہا برس سے دہائی دیتی ’’اعلیٰ آوازیں‘‘ معلوم نہیں عوامی نمائیندوں کی سماعتی پہنچ سے دُور کیوں ہیں ؟ سرکاری و سیاسی تقاریر کی حد تک عوامی درد جھلکتا بلکہ بہت اُچھلتا ہے مگر عملی اقدامات سمیت منصوبے دانستہ و نا دانستہ تاخیر کا شکار ہیں ۔ ہم سب ارادی طور پر نیت کی فنی خرابی ۔ کھوٹ میں مبتلا ہیں ۔ سب سے اولین قدم ۔ ہم سب کو اپنے ارادوں کی بر وقت ۔ موثر تکمیل واسطے اپنی نیت کی اصلاح ۔ درستگی کرنا اشد ضروری ہے۔ سیاست اپنی جگہ۔ جمہوریت کی اہمیت سے انکار نہیں مگر جن کے ووٹوں سے ’’اعلیٰ ایوانوں‘‘ تک پہنچتے رہے ہیں اُن کے حقوق کی پاسداری ۔ مفادات کے تحفظ کو کِسی طور پامال کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ عوام کے تحفظ ۔ سلامتی اور معاشی مواقع کی یکساں بلا تاخیر فراہمی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ عوام ریاست کی پہلی اینٹ اور کلیدی اساس ہیں۔

حکومت کو چاہیے کہ وہ مہنگائی کے خاتمہ کے لئے موثر ۔ عملی اقدمات اٹھائے ۔’’ پرائس کنٹرول کمیٹیوں‘‘ کی کاکردگی زیرو ہے ۔ ان کی فعالیت کا یہ حال ہے کہ حکومتی نوٹس کے بعد حرکت میں آتی ہیں اور کارکردگی یہ ہے کہ ایک آدھ تصویری چھاپہ نوٹس ختم۔ چیکنگ ختم اور جو دورے ہوتے ہیں صرف کاغذات کا پیٹ بھرنے کے لئے ہوتے ہیں۔ ضلعی سطح پر’’ ڈپٹی کمشنر‘‘ اس کام کا ذمہ دار ہوتا ہے ۔حکومت ضلعیـ افسران کو پابند بنائے کہ وہ روزمرہ بنیاد پر ٹھوس مانیٹرنگ کریں۔

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

مسرت قیوم


مشہور ٖخبریں
  • ’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘

    Jan 11, 2021
  • فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

    Jan 13, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

    Jan 15, 2021
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • میرے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں، سنٹرل ...

    Jan 20, 2021 | 20:23
  •  پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین 3 کی کامیاب پرواز کا تجربہ ...

    Jan 20, 2021 | 19:33
  • یوٹیوب نے ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد پابندی میں توسیع کردی

    Jan 20, 2021 | 18:05
  • ٹرمپ کا سیاسی کیریئر ختم ہو چکا ہے، ایرانی صدر

    Jan 20, 2021 | 18:01
  • کورونا کی برطانیہ سے پھیلنے والی نئی قسم کی 60 ممالک میں ...

    Jan 20, 2021 | 17:54
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • ذوالقرنین خان کی برطرفی بے معنی!!!!!

    Jan 20, 2021
  • ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

    Jan 20, 2021
  • باجوہ ڈاکٹرائن کی بڑی کامیابی، افواجِ پاکستان ...

    Jan 19, 2021
  • ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

    Jan 19, 2021
  • رونا ہے کیوں برپا، چینی ساٹھ روپے لیکن کیسے اور ...

    Jan 18, 2021
  • 1

    دنیا بھارت کو مودی کی بدمعاش ریاست بننے سے بزور روکے

  • 2

    براڈ شیٹ معاملہ ، شفاف تحقیقات کی ضرورت 

  • 3

    ہر شہری  کو صاف پانی کی فراہمی  حکومت کی ذمہ داری 

  • 4

    پاک فوج ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے‘ ٹاپ ٹین میں شامل ہونا قوم ...

  • 5

    احتجاج جمہوری حق ہے لیکن …

  • 1

    بدھ ‘  6؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  20؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    منگل  ‘  5؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  19؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    پیر  ‘  4؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  18؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    اتوار  ‘  3؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  17؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    ہفتہ ‘  2؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  16؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • نواز کھوکھر،تاجی کھوکھر اور مصطفی کھوکھر 

    Jan 20, 2021
  • فارن فنڈنگ کیس کے سیاسی اثرات

    Jan 20, 2021
  • وقت کے فرعونوں سے ایک ہی سوال

    Jan 20, 2021
  • دنیا کے بدلتے حالات اور ہم ۔۔۔!!   

    Jan 20, 2021
  • پی آئی اے،1955 تا 2021ء 

    Jan 20, 2021
  • قوم کو ایک قائد چاہیے

    Jan 20, 2021
  • ملکی اور عالمی نظام

    Jan 20, 2021
  • ’’شاعری بھی کام ہے آتش مربع ساز کا‘‘

    Jan 20, 2021
  • مہنگائی …!حکومت ، اپوزیشن اور چودھری برادران 

    Jan 20, 2021
  • خطہ پوٹھوہار کی مثالی شخصیت ملک وزیرمحمد

    Jan 20, 2021
  • 1

    بخل سے بچیں‘ ضرورت مندوں کا خیال رکھیں

  • 2

    گوجرانوالہ جوڈیشل کالونی میں انڈر پاس یا فلائی اوور تعمیر کیا جائے 

  • 3

    کیسی جمہوریت؟

  • 4

    موٹروے حکام کی توجہ کیلئے

  • 5

    وفا قی وزیر دا خلہ لا پتہ لخت جگر کی تلا ش میں مد د دیں

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    جذبہء محبت

  • 2

    صحبتِ صالحہ کے نتائج

  • 3

    صبر 

  • 4

    خدادادقوت

  • 5

    طیب وطاہر وجود

  • 1

    ثقافت

  • 2

    دنیا 

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    اعتبار

  • 5

    واشگاف الفاظ

  • 1

    انقلاب

  • 2

    اسلام 

  • 3

    فرمودہ اقبال

  • 4

    پیغام

  • 5

    ارمغانِ حجاز

منتخب
  • 1

    دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

  • 2

    ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

  • 3

    ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

  • 4

    براڈ شیٹ جھوٹ اور لالچ 

  • 5

    ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کی تنقید کو مسترد کردیا

  • 2

    پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس:الیکشن کمیشن نے فیصلے میں تاخیرکی وجوہات بتا دیں

  • 3

    پی ڈی ایم صرف اپنے کھوکھلے بیانیئے کی وجہ سے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہی ...

  • 4

    ٹرمپ کی بیٹی ٹفنی نے منگنی کا اعلان کردیا

  • 5

    دوماہ سے لاپتہ علی بابا کمپنی کے بانی جیک ما منظرِعام پر آگئے

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group