چین کے نائب وزیر خارجہ Ma Zhaoxu نے قائم مقام امریکی ناظم الامور کو طلب کیا اور ہانگ کانگ کی حمایت میں امریکی قانون سازی پر سخت احتجاج کیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ امریکی ہانگ کانگ میں مداخلت بند کرے کیونکہ یہ چین کا اندرونی معاملہ ہے۔اس سے قبل امریکی سینیٹ نے ہانگ کانگ میں انسانی حقوق اور جمہوریت کی حمایت میں متفقہ طور پر قانون سازی کی منظوری دی اور اس کی خصوصی اقتصادی حیثیت ختم کرنے کے بارے میں بھی خبردار کیا۔قانون سازوں نے آنسو گیس ، ربڑی کی گولیاں اور جمہوریت کی حمایت میں مظاہروں کو دبانے کیلئے سیکورٹی فورسز کی طرف سے استعمال میں لائے جانے والے دیگر سازوسامان پر پابندی بھی عائد کردی۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024