قبائلی ضلع کرم میں 5 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا، بچی کی نعش تالاب سے برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق کرم کے سرحدی علاقے پیواڑ غنڈی خیل سے 5 سالہ بچی کی تالاب سے نعش ملی تھی جسے ڈسٹرکٹ اسپتال پاراچنار منتقل کیا گیا۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تاہم جسم پر تشدد کے نشانات نہیں تھے۔بچی کے دادا گل علی کا کہنا تھا کہ بچی صبح اسکول گئی تھی ، واپس نہیں آئی تو تلاش کے دوران تالاب سے نعش ملی ۔ڈی پی او رحیم شاہ کا کہنا ہے کہ شک کی بنیاد پر اسکول کے دو چوکیداروں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024