اسرائیلی طیاروں نے شام میں درجنوں مقامات پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کئے ہیں یہ حملے ایک روز قبل شام کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ داغنے کے جواب میں کئے گئے ہیں، اسرائیلی فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سورج طلوع ہونے سے قبل ایرانی قدس فورسز کے ٹھکانوں اور دمشق اور جنوب مغربی شامی علاقوں میں شامی فوج کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی کارروائی میں شام کے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں، ہیڈ کوارٹرز، ہتھیاروں کے ذخیرے ، فوجی اڈوں اور کئیشامی فضائی دفاعی بیٹریوں کو بھی فضائی حملے میں تباہ کر دیا گیا ،شامی فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیارے جولان کی پہاڑیوں اور لبنانی مرج اویون علاقہ سے آئے تھے، ہمارا فضائی دفاعی نظام حملہ آور میزائیلوں کا سراغ لگانے،انہیں ہدف پر پہنچنے سے پہلے تباہ کرنے کے قابل ہے ، اسرئیلی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ فضائی حملے ان چار راکٹوں کے جواب میں کئے گئے جو شام سے اسرائیل پر داغے گئے تھے اور اسرائیلی دفاعی نظام نے ان راکٹوں کا سراغ لگا لیاتھا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024