کراچی کے علاقے ناظم آباد میں کار کی ٹکر سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔ناظم آباد میں واقع انو بھائی پارک کے قریب کار اور رکشہ میں تصادم ہو گیا۔حادثے کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہو گیا تاہم کار کا ڈرائیور معمولی زخمی ہوا ہے۔جاں بحق رکشہ ڈرائیور کی شناخت 60 سالہ محمد اکرم کے نام سے ہوئی ہے،جس کی نعش اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں زخمی کار ڈرائیور کو طبی امداد دی گئی۔حادثے کے نتیجے میں رکشہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے جبکہ کار کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024