ثقافتی سفارتکاری کو عملی جامہ پہنانے کیلئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے وزارت خارجہ میں خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے سیاحت وثقافت عاطف خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستانی کلچر کی طرف دنیا بھر کی توجہ مبذول کروانے کیلئے سیاحت کے فروغ سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سفارت کاری کے فروغ کیلئے ایک اور اہم اقدام اٹھاتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر کامیاب اقتصادی سفارتکاری کے بعد ثقافتی سفارت کاری کے آغاز کا اعلان کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان سیاحت کے اعتبار سے انتہائی اہم ملک بن چکا ہے جہاں پر سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ ہم وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر غیر ملکی سیاحوں کے لئے آن لائن ویزہ کی سہولت فراہم کر رہے ہیں تاکہ سیاح آسانی کے ساتھ پاکستان آ سکیں اور پاکستان کے تاریخی، ثقافتی ورثے سے مستفید ہو سکیں، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لانے کیلئے ثقافت اور سیاحت کے فروغ کیلئے مزید موثر اقدامات کرنا ہوں گے ۔ عاطف خان نے وزیر خارجہ کو خیبر پختونخوا میں سیاحت کے فروغ کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔وزیر خارجہ نے سینیئر صوبائی وزیر عاطف خان کی خیبر پختونخوامیں سیاحت اور ثقافت کے فروغ کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024