ترکی نے 40 غیر قانونی تارکین وطن کو ایجیئن سمندر کے ساحل سے ریسکیو کر لیا ہے ،ترکی کی وزارت قومی دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ان کی ایک گشتی کشتی نے ایک کشتی کا سراغ لگایا جس پر غیر قانونی تارکین وطن سوار تھے چنانچہ ترکی کوسٹ گارڈ نے 40 غیر قانونی تارکین وطن کو بچا لیااس سلسلے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی تاہم ایک تصویر سے پتہ چلتا ہے کہ کشتی تارکین وطن سے بھری ہوئی تھی جب کوسٹ گارڈ نے آپریشن کیا اس وقت تاریکی تھی ایجیئن سمندر ترکی کے راستے یورپ جانے والے پناہ گزینوں کیلئے بڑا راستہ ہے مارچ 2016 میں یورپی یونین اور ترکی کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط ہوئے تھے جس کا مقصد غیر قانونی تارکین وطن کی آمد کوروکنا تھا ترک کوسٹ گارڈ کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد و شمارکے مطابق اس سال کے دوران54387 تارکین نے ترکی کے راستے یونان جانے کی کوشش کی جبکہ 2018 میں اسی عرصے کے دوران25398 نے ایسی ہی کوشش کی تھی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024